ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی
ویسٹ انڈیز وومن کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی: ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نومبر میں تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کراچی کا مشہور نیشنل اسٹیڈیم 8، 11 اور 14 نومبر کو میچز کی میزبانی کرے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 21 نومبر سے 5 دسمبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی۔

جنوری فروری میں جنوبی افریقہ اور جون جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے کے بعد یہ 2021 میں پاکستانی خواتین کی تیسری دو طرفہ سیریز ہوگی۔

اسٹیفائن ٹیلر کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز یکم نومبر کو دورے پر کراچی پہنچے گی۔ 10 میں سے تین ٹیمیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کے میچز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دکھانے کے لئے تین ون ڈے انٹرنیشنل پی سی بی کے یوٹیوب چینل کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست دکھائے جائیں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کی تشہیر اور ترقی کے لیے ایک بہترین سیریز ہوگی، اس کے علاوہ دونوں فریقوں کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خواتین کے دورے کے بعد ان کے مردوں کی ٹیم جو دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ لہٰذا، پاکستان کرکٹ کے شائقین اس سال کے آخر میں خواتین اور مردوں کی کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بڑے فیصلوں میں رمیز راجہ کو عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، وسیم اکرم

سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا کیمپ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 5 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر، کراچی میں جاری رہے گا۔ کیمپ کے اختتام پر ٹیم کو ہوٹل شفٹ کیا جائے گا۔

Related Posts