پی ڈی ایم احتجاج کے لیے صوبائی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم احتجاج کے لیے صوبائی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دے گی
پی ڈی ایم احتجاج کے لیے صوبائی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دے گی

لاہور: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعرات کو احتجاج کے لیے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے اپوزیشن اتحاد کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔حافظ حمد اللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، یہ کمیٹیاں ہر صوبے میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں باہمی مشاورت سے مشترکہ احتجاجی مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔ حافظ حمد اللہ نے کہا، ”مظاہروں کے لیے دو ہفتوں کی مدت مقرر کی گئی ہے، تاہم، اس مدت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹیرین بھی ان احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں گے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل (ن) اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن نے راولپنڈی میں احتجاجی ریلی نکالی۔

مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ایف کے کارکن پولیس کی رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد مری روڈ پہنچے اور دھرنا دے دیا۔ مظاہرین مظاہرے میں ’گیس چور“آٹا چور’کے نعرے لگا رہے ہیں۔

پارٹی قیادت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف (20 اکتوبر) سے راولپنڈی میں پہلا ملک گیر احتجاج کرنے کے اعلان کے بعد ریلی نکالی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں اور شہر میں گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

جمعرات کو پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقار مہدی نے بلاول ہاؤس میں پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی۔چیئرمین ننبلاول بھٹو زرداری کو وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں کے اندراج کے حوالے سے شروع ہونے والی حکومتی سرگرمی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی سفیر کو نکال دیا تو یورپ پاکستان سے تعلق توڑ دیگا، شیخ رشید

بلاول بھٹو زراری نے یوم شہدائے کارساز کے حوالے سے جلسے میں سندھ بھر سے عوام کو موبلائز کرنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور شہر میں گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

Related Posts