راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفینو پونٹیکورو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کی اندرونی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔ مہمان خصوصی اسٹیفینو پونٹیکورو نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے کی جانی والی پاکستان کی کوشش کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
روس نے بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان کی امداد کا مطالبہ کردیا