افغانستان میں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے، شاہ محمود قریشی
افغانستان میں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر افغانستان میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کو قابو پانا ہے تو بین الاقوامی برادری کو تعاون کرنا ہوگا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کی رات ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔

ایرانی ہم منصب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اگلے ہفتے تہران میں ہونے والے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں 

رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے، وزیراعظم عمران خان

کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید

شاہ محمود قریشی نے دعوت قبول کرتے ہوئے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ملاقات افغانستان کی صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر کو مزید تقویت دے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو امن ، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پاکستان اور ایران کے قریبی رابطہ ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عالمی برادری آئندہ موسم سرما سے قبل انسانی بنیادوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اضافہ کردے گی اور افغانستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گی۔

پاکستان کی درخواست پر افغانستان کے پڑوسی ممالک کا پہلا وزارتی اجلاس 8 ستمبر 2021 کو آن لائن منعقد ہوا تھا جس میں ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں چین ، ایران ، پاکستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔

Related Posts