اسلام آباد:افغانستان کے حوالے سے ماسکو میں ٹرائیکا پلس کا اجلاس آج ہوگا، پاکستانی وفد نمائندگی کیلئے روس پہنچ گیا۔
افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق روس پہنچے ہیں جہاں وہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق ہونے والے دو اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔
منگل کو ماسکو میں ٹرائیکا پلس کا اجلاس ہورہا ہے جس میں روس، چین، امریکا اورپاکستان کو دعوت دی گئی ہے۔
بدھ کو ماسکوفارمیٹ مذاکرات کے فورم کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک شرکت کرینگے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاسوں کے ایجنڈے میں دو اہم نکات ہیں جس میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ امداد سے متعلق بحث ہوگی۔
افغانستان کے نائب وزیر اعظم عبد السلام حنفی کی سربراہی میں میں وفد ماسکو فارمیٹ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
مزید پڑھیں:
پاکستان نے افغانستان کو امدادی سامان کے مزید 16 ٹرک عطیہ کردیئے
افغانستان سے نکلنے کیلئے عوام سفارت کاروں کو بھاری رشوت دینے پرمجبور