کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 192.08 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 44629.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر کی فروخت کا رجحان برقرار رہا۔
آج کاروباری روز (پیر) کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے عدم دلچسپی کی صورتحال کا سامنا رہا، سرمایہ کاروں نے شیئر خریدنے کے بجائے فروخت کرنے پر ترجیح دی،
دوسری جانب امریکی ڈالر 172 روپے کی ریکارڈ سطح عبور کر کے پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک روپے 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، امریکی کرنسی مارکیٹ میں 1 روپے 60 پیسے بڑھ گئی اور قیمت 171 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔
یکم جولائی کو ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر تھا، ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 1800 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 15 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے، اسد عمر