کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے معاشی دہشتگرد شہید بھٹو کی جماعت کے وارث نہیں بن سکتے،گذشتہ دن پیپلزپارٹی کا ہونے والا جلسہ عوامی نہیں سرکاری ملازمین کا جلسہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ہر ٹی ایم ایز کو کہا گیا کہ 100 گاڑیاں کرکے دی جائیں ان کا خرچہ کیا جائے جبکہ ایم پی ایز اور عہدیداروں کو بندے لانے کا ٹاسک دیا گیا۔
بریانی کا ٹھیکہ کسی اور شخص کے حوالے کیا گیا، بلاول اور مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،انہوں نے بھٹو کی جماعت کو سرکاری ملازمین کی جماعت بنادیا ہے،سندھ کے معاشی دہشتگرد شہید بھٹو کی جماعت کے وارث نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلزپارٹی شہید بی بی اور شہداء کارساز کے لہو کی سوداگر ہے،موجودہ پیپلزپارٹی بنارسی ٹھگوں کی جماعت ہے، پریس کانفرنس میں رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، جاوید اعوان، ایڈووکیٹ تنویر زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کل جلسے میں کورنگی، اورنگی،ویسٹ ایسٹ کیماڑی، لیاری سے عوام نے شرکت نہیں کی رجیکٹڈ شخص کو کراچی کی عوام نے بھی ایک بار پھر رجیکٹ کردیا ہے، سرکاری وسائل بھرپور نمونے سے استعمال کیے گئے۔
پیپلزپارٹی کو کراچی پر سیاسی طور قبضہ کرنے کا شوق ہے، بلاول صاحب کراچی پر قبضہ دلوں کے ذریعے کیا جاسکتا ہے بریانی کے بلوں کے ذریعے نہیں،کل جلسے میں سب نے خالی کرسیاں اور خالی گاڑیاں دیکھی شہداء کارساز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان شہداء کو پیپلزپارٹی نے نظرانداز کردیا ہے ان کے گھروں میں فاقہ کشی چل رہی ہے،18 اکتوبر کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، کل کے جلسے میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے بلال بھنگڑے ڈال رہے تھے۔
بلاول زرداری بتائیں 13 سال سے ان کی حکومت ہے،محترمہ کے قاتل ان شہداء کے قاتل کیوں گرفتار نہیں ہوئے لوگ جانتے ہیں کہ اب اصلی بھٹو نہیں رہے اسی لیے لوگ اب آپ سے نفرت کرتے ہیں۔
کل مزار قائد پر زیادہ لوگ تھے ا ور جلسے میں لوگ نہیں تھے، کل پیپلزپارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے لوگ سی ویو پر گھوم رہے تھے بلاول زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔
بلاول صاحب ٹائیگر نشان ہے،ہمت بہادری،جرات مندی کا، گیدڑ اور ٹائیگر میں فرق ہوتا ہے، جب پیپلزپارٹی کے گیدڑوں کی حکومت تھی تو اس وقت 360 ڈرون حملے ہوئے،لوگ مارے گئے لیکن آج ایک ٹائیگر کی حکومت ہے جو ملک مخالف قوتوں سے ہمت سے بات کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: بلاول اپنی پھپھو اور ان کے شوہر کیخلاف تحریک چلائیں، خرم شیر زمان