اسلام آباد: پاکستان نے جنگ زدہ ملک افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کی کوششوں کے پیش نظر امدادی سامان کے مزید 16 ٹرک افغان حکام کے حوالے کیے ہیں۔
افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے بتایا ہے کہ امدادی سامان افغان وزیر پناہ گزین حاجی خلیل الرحمان حقانی اور نائب وزیر برائے آئی ڈی پیز کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کھیپ میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کمبل بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان فراہم کرنے کا مقصد متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
یاد رہے کہ 19 ستمبر کو طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان کو 17 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خورونوش افغان حکام کے حوالے کی گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایف بی آر نے شوگر ملز پر 588 ارب روپے کا ٹیکس عائد کیا ہے، شہزاد اکبر
پاک آرمی کا چولستان کے دوردراز علاقوں میں مفت آئی کمیپ کا انعقاد