عید میلادالنبیﷺ، عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ دلہن کی طرح سج گئی، تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

eid milad un nabi

اسلام آباد :عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنی گالہ کے گھر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عمران خان کے گھر پرخوبصورت چراغاں کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار 10اکتوبر کو ربیع الاول کے مہینے کے لیے دس روزہ تقریبات کا آغاز کیاتھا۔

مزید پڑھیں:
عید میلاد النبی ﷺکے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ننکانہ صاحب، گوردوارہ جنم استھان میں پہلی بار محفلِ میلاد آج ہوگی

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور سینیٹرز سے ملاقات میں وزیراعظم نے پارٹی اراکین اور کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ربیع الاول کے پہلے عشرے کو بھرپور جوش اور جذبے سے منائیں۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے بارے میں تقریبات منعقد کریں۔

Related Posts