غزل گائیکی اور قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزل گائیکی اور قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ
غزل گائیکی اور قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ

اسلام آباد: غزل گائیکی اور قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے جنہیں ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں نے پسندیدگی کی سند عطا کی۔

غزل گائیکی کے ماہر نصرت فتح علی خان معروف پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوگار کے طور پر ابھرنے سے قبل فیصل آباد میں قوالی کیلئے مشہور گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال مانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو نشانے پر رکھ لیا

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کی۔مہوش حیات

بین الاقوامی شہرت یافتہ نصرت فتح علی خان کو پاکستان میں گائیکی کے بڑے بڑے ناموں کے ساتھ گنا جاتا ہے جبکہ بھارت میں گلوکاری و شاعری کے شعبہ سے منسلک جاوید اختر، آنند بخشی، لتا منگیشگر اور آشا بھوسلے سمیت متعدد فنکاروں نے نصرت فتح علی کو سراہا۔

لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان نے ساری عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور سکھانے کیلئے وقف کردی، قوالی کے طور پر انہوں نے حمدیہ و نعتیہ کلام اور صوفیائے کرام کی شاعری کو بھی عوام کے سامنے پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔

 کلاسیکل موسیقی کو نصرت فتح علی خان کی امد سے نیا رنگ وآہنگ نصیب ہوا، انہوں نے جدید اور کلاسیکل موسیقی کے حسین نظر آنے والے امتزاج سے مداحوں کے دل جیتے اور ہر عمر کے شائقینِ موسیقی کی سماعتوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ یادگار اثرات چھوڑے۔

صوفی گلوکاری کو بھی نصرت فتح علی خان نے نئے انداز سے پیش کرکے پاکستان اور بھارت کے علاوہ یورپی ممالک اور دنیا کے دور دراز خطوں تک اپنی آواز پہنچائی اور دنیائے موسیقی میں ایک باوقار ملک کی حیثیت سے اپنے وطن کا نام روشن کیا۔

اعزازات کے اعتبار سے بھی نصرت فتح علی خان کا دامن خالی نہ رہا۔ 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ برائے حسنِ کارکردگی  اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ وہ یونیسکو کی جانب سے موسیقی کے انعام کیلئے بھی نامزد ہوئے۔

ان کے گائے گئے تمام تر گیتوں کو عالمی سطح پر نہ صرف سراہا گیا بلکہ ان کی نقل اتارنا بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا فیشن بن گیا۔ تو چیز بڑی ہے مست مست ہو یا غم ہے یا خوشی ہے تو، بھارتی فلم انڈسٹری نے نصرت فتح علی کی موسیقی اور بول دونوں چوری کرنے میں فخر محسوس کیا۔

انہوں نے بے شمار قوالیاں، گیت اور غزلیں گائیں اور پی ٹی وی سمیت متعدد ٹی وی چینلز نے ان کی گائیکی نشر کی۔ نصرت فتح علی خان کے بے شمار گیتوں کیلئے انہیں ہمیشہ سے یاد کیا جاتا رہا ہے اور دنیائے موسیقی میں راحت فتح علی کی آمد سے ان کی یاد آج تک تازہ ہے۔ 

Related Posts