پی آئی اے نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی،الاؤنس کی ادائیگی شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)انتظامیہ کی جانب سے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے،بدھ تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے۔

سی ای او پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملے کو ملنے والا الاؤنس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الاؤنس ادا نہیں کر پا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے 6ایئر بس 320طیاروں کو فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Posts