مینارِ پاکستان ہراسگی، عائشہ اکرم نے علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک اور ٹک ٹاکر کی شامت، عائشہ اکرم نے علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
ایک اور ٹک ٹاکر کی شامت، عائشہ اکرم نے علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں بدتمیزی کا شکار عائشہ اکرم نے ریمبو کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ عائشہ نے الزام عائد کیا ہے کہ علی شاہ نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق ریمبو تاحال پولیس کی حراست سے آزاد نہ ہوسکا۔ عائشہ اکرم نے کیس میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری کروائی جس پر ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مینار پاکستان واقعہ، کیا عائشہ اکرم عورت کارڈ استعمال کررہی ہیں؟

مینارِ پاکستان ہراسگی، ریمبو کا ویڈیو بیان، عائشہ کی کارروائی کی درخواست

ٹک ٹاکر خاتون نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمے کی درخواست میں قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔  ملزم علی شاہ سے تفتیش کے بعد ہراسانی کیس کے تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مینارِ پاکستان میں گریٹر اقبال پارک کے مقام پر ہراسگی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں ملزمان سے رقم لینے کیلئے پلاننگ کا انکشاف ہوا۔

 رواں برس 14 اگست کو خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدتمیزی اور ہراسگی کا واقعہ پیش آیا۔ درجنوں افراد کی درندگی کا شکار عائشہ اکرم اور ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ کے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کا بیان گزشتہ روز سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان ہراسگی، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ 

Related Posts