کراچی، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال کے بلاک 5 میں پوسٹ آفس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے سے قبل 2 ملزمان مشکوک حالت میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے جنہیں روکا گیا۔

کراچی پولیس کے بیان کے مطابق ملزمان کو چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ انہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جواباً پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ پولیس مقابلے کے بعد 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پیدل فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور پستول کے علاوہ 3 پرس اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے۔ زخمی ملزم کی شناخت ولی محمد افغانی کے نام سے ہوئی جسے علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزم سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ ملزم سے تفتیش کے بعد فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سگے باپ نے تشدد کرکے 9 ماہ کے بیٹے کی جان لے لی

Related Posts