کراچی میں نالہ متاثرین کو ماہانہ 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to provide Rs15,000 to Karachi drain victims

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی میں نالہ متاثرین کو 2سال تک ماہانہ 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ متاثرین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رہائشی یونٹ بھی دیا جائے گا۔

منگل کو وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مختلف نالوں کے متاثرین کی بحالی پر اجلاس کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجاوزات ہٹانے سے 344 گھر گجر نالے اور 60 گھر اورنگی نالے جبکہ 6 فیکٹریز متاثر ہوئی ہیں۔

وفاقی حکومت سے 3 لاکھ کی سبسڈی لے کر 30ہزار یونٹ متاثرین کو دیے جائیں گے اور سندھ حکومت ہاسنگ پروجیکٹ کے لیے زمین دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2020 میں کراچی میں شدیدبارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہوئی جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ نالوں کے اردگرد تجاوزات کا خاتمہ کرکے نالوں کی صفائی کرے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کا فیصلہ

وزیر بلدیات نے بتایا کہ وزیراعظم نے ستمبر میں کراچی کا دورہ کیا اور سندھ حکومت کے ساتھ ملکر 1.13کھرب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔

وزیراعلی سندھ کی سربراہی میں صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ اپملیمینشن کمیٹی(پی سی آئی سی)بنائی گئی۔پی سی آئی سی نے 3 بڑے نالوں محمودآباد، گجر اور اورنگی کی صفائی کا فیصلہ کیا۔

ان نالوں کی ہائیڈرولک اور ہائیڈرا لاجیکل سروے کا کام این ای ڈی یونیورسٹی کو سونپا گیا۔سندھ حکومت نے تین درخواستیں سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں جس میں سپریم کورٹ کو درخواست کی گئی ہے کہ جو بحریہ ٹاؤن سے 10ارب روپے وصول کیے ہیں وہ سندھ حکومت کو دیے جائیں۔ اس رقم سے متاثرین کے لیے گھر بنائے جائیں گے۔

Related Posts