میر شکیل الرحمان کی والدہ محمودہ خلیل الرحمان انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میر شکیل الرحمان کی والدہ محمودہ خلیل الرحمان انتقال کر گئیں
میر شکیل الرحمان کی والدہ محمودہ خلیل الرحمان انتقال کر گئیں

جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کے صاحبزادے میر شکیل الرحمان کی والدہ محمودہ خلیل کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق میر ابراہیم الرحمان کی دادی اور میر شکیل الرحمان کی والدہ محمودہ خلیل الرحمان وفات پا گئی ہیں جن کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں نمازِ جمعہ کے بعد ہوگی۔

کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے تحت محمودہ خلیل الرحمان کے اہلِ خانہ نے تمام عزیز و اقارب سے اپیل کی ہے کہ ایصالِ ثواب کیلئے دعائے خیر گھر سے کریں۔

محمودہ خلیل الرحمان نے سوگواران میں ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں چھوڑیں جبکہ ان کی 24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور 22 پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں بھی آج غمزدہ ہیں۔

قبل ازیں میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی میر جاوید رحمان بھی انتقال کر گئے تھے جس کے باعث میر شکیل الرحمان کو عارضی طور پر نیب سے رہائی دے دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاوید رحمان پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جن کا انتقال گزشتہ برس 31مارچ کو ہوا۔

بانی جیو اور جنگ گروپ میر خلیل الرحمان اور محمودہ بیگم کے 6 بچے ہیں جن میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں تاہم سب سے بڑے جاوید الرحمان کے انتقال کے بعد سوگواران 3 رہ گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس  کا انتقال

Related Posts