میرے پیاروں نے آگے بڑھنے میں ہمیشہ حوصلہ افزائی کی،ثانیہ مرزا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

My loved ones always gave me safe space to grow: Sania Mirza

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے چاہنے والوں اور پیاروں نے انہیں ہمیشہ آگے بڑھنے اور کچھ بننے کیلئے پوری مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزانے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب میں نے ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا ، بہت سے لوگ اس کھیل کو کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے تھے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ویمن ہونے پر بہت فخر ہے کیونکہ میں نے بہت سی لڑکیوں کو کھیل کو بطور پیشہ انتخاب کرنے کی ترغیب دی ہے۔

سپورٹ سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور بہن ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہیں اورمیں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس ایک خاندان ہے جس نے ٹینس کورٹ کے اندر اور باہر میرے ہر فیصلے میں میری مدد کی ہے۔

مزید پڑھیں:ماؤں کو بچوں کی خواہشات سے متعلق لاحق پریشانیاں، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی

ثانیہ مرزا نے زچگی کے بارے میں بھی بات کی ، ان کا کہنا تھا کہ اذہان مرزا ملک کی وجہ سے میں نے دوبارہ ٹینس کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ میرا بیٹا فخر کرے کہ اس کی ماں نے بچہ پیدا ہونے کے بعد اپنے خوابوں کو نہیں چھوڑا۔

Related Posts