بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل ہورہی ہے اور ڈپریشن 24 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

طوفانی بارشیں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں، جبکہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور بدین میں کل سے 2 اکتوبر کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے لہٰذا ماہی گیر 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں نہ جائیں۔سمندری طوفان گلاب بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے اور کل تک سسٹم شمال مشرقی بحیرہ عرب پہنچ کرشدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کل سے 3 اکتوبرکے درمیان بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان شاہین،سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش، سیلاب کا خدشہ

واضح رہے کہ شہر قائد میں رات سے ہی تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کے باعث کچے گھروں کے مکین ممکنہ طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر خوف کا شکار ہیں۔

Related Posts