پاکستان سے علاج کیلئے عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے آنے والی ایئرایمبولینس نے اداکار کی طبیعت بگڑنے پرجرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کرلی۔
جرمنی نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی اور عمر شریف اور ان کی اہلیہ کو 15 دن کا ویزا دیدیا ہے تاہم امید ہے کہ ایئر ایمبولینس جلد عمر شریف کو لے کر امریکا روانہ ہوگی۔
عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کے مطابق سفر کی وجہ سے عمر شریف کو بخار ہوگیا تھا اس لئے جرمن میں عارضی قیام کیا گیا ہے ،انہوں نے بغیر تاخیر کے ویزا دینے پر جرمن حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں:تیسری بیوی زریں غزل نے موت سے لڑتے عمر شریف کا فلیٹ بیچ دیا