سندھ میں کورونا وائرس مزید 18 زندگیاں نگل گیا، تعداد 7379 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران عوام کو خیال رکھنےکی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران عوام کو خیال رکھنےکی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 781 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 554 نئے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 18 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے بھر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7379 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک 59 لاکھ 95 ہزار 665 کورونا کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 4 لاکھ 56 ہزار 108 کیسز کی تشخیص کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک 93.8 فیصد مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں جن کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 607 بنتی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 314 مریض اس موذی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 21122 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 20634 گھروں میں ، 35 آئسولیشن مراکز میں اور 453 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 14781 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 554 کیسوں کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 3.7 فیصد ہے۔ 

بیان کے مطابق 554 نئے کیسز میں سے 193 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے کراچی جنوبی 63، شرقی 59، کورنگی 31، وسطی 19، غربی 11 اور ملیر 10 شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 414 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 39 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 141، شکارپور 26، تھرپارکر 23، جامشورو اور سکھر 17-17، بدین 16، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان 14-14، ٹھٹھہ 13، نوشہروفیروز اور عمرکوٹ 12-12، ٹنڈو الہیار 11، گھوٹکی اور جیکب آباد 10-10، میرپورخاص 8، کشمور 3، دادو 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

سید مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ شہری گھر سے ماسک پہن کرنکلیں اور اپنے آپ کو ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ: اٹھارہ سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار

Related Posts