اسلام آباد :چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی فواد چوہدری کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستوں سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
آصف زرداری کیخلاف درخواست گزار خرم شیرزمان کی طرف سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ فواہد چوہدری کیس میں بھی میں پیروی کروں گا جس کے لیے ان کے خلاف نااہلی کے لیے دائر درخواست کی کاپی چاہیے۔
عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے تو ہم کیوں یہ معاملہ دیکھیں؟درخواست گزار خرم شیر زمان کے وکیل نے کہا کہ میں ابھی میرٹ پر بات نہیں کروں گا، ابھی کیس اسٹڈی کرنا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ منتخب نمائندوں کے خلاف یہ عدالت درخواستیں کیوں سنے؟ یہاں سے فیصلہ ہو تو کہتے ہیں پولیٹیکل انجینئرنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا