اسلام آباد ائیر پورٹ انٹری گیٹ پر معمور سیکورٹی اہلکار نے مشکوک موٹر سائیکل پر سوار فائرنگ کر دی ہے جس سے موٹر سائیکل شخص زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹری گیٹ پر اہلکار نے ایک موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص کو روک لیکن وہ نہیں رک جس کے بعد اہلکار نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔
واقعے کے بعد ائیر پورٹ پر بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور واقعہ سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ