پاک فوج کے عمر رسیدہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل علالت کے سبب انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل علالت کے سبب انتقال کرگئے
اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل علالت کے سبب انتقال کرگئے

راولپنڈی:پاکستان آرمی کے اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سلطان محمد خان مینگل 103برس کی عمر میں دیار فانی کو خیر باد کہہ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان کی عمر 103سال تھی جبکہ وہ زبردست سولجر،مہم جو اور کوہ پیما تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سلطان محمدخان مینگل نومبر 1918کو پیدا ہوئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیااور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

فوج کے پریس ونگ نے کہا، ”لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل ایک گہرے سپاہی اور مہم جو تھے، کئی مہمات پر چڑھنے، چلنے، آسمان چلنے، سفر کرنے اور پاک کے تمام قدرتی علاقوں میں سفر کرتے تھے۔”

لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل نے 1941 میں برٹش انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 1942 میں 5 ویں بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ انفنٹری اسکول کوئٹہ میں انسٹرکٹر رہے اور 1967 میں سروس سے ریٹائر ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Related Posts