منشا پاشا علیل ہوگئیں، مداحوں سے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منشا پاشا علیل ہوگئیں، مداحوں سے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست
منشا پاشا علیل ہوگئیں، مداحوں سے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست

کراچی:مشہور و معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 10 دن سے علیل ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کردی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں منشا پاشا نے اگرچہ اپنی ’علالت‘ کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ انہیں کون سی بیماری یا مسئلہ لاحق ہے۔منشا پاشا کے مطابق وہ کئی دن سے تکلیف میں رہیں۔

تاہم اب وہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہو رہی ہیں مگر ابھی بھی وہ مکمل طور پر روبہ صحت نہیں ہیں۔انہوں نے بیماری میں خیال رکھنے پر اہل خانہ اور طبی عملے سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے علالت میں ان کی تیمارداری کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ گھر پر ہیں یا پھر ہسپتال میں ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی بیماری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال نہیں کیا۔اداکارہ کی جانب سے علالت کی خبر دیے جانے پر ان کے مداح پریشان دکھائی دیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اگر منشا پاشا کے انسٹاگرام کا جائزہ لیا جائے توانہوں نے اس پر آخری تصویر رواں ماہ 12 ستمبر کو یعنی 10 دن قبل شیئر کی تھی، اس سے دو دن پہلے بھی انہوں نے سرخ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ کے شوہر سماجی رہنما محمد جبران ناصر نے بھی اہلیہ کی بیماری سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کی۔اداکارہ اور جبران ناصر نے رواں برس اپریل میں سادگی سے شادی کی تھی، دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات تھے۔

Related Posts