ایک فون، 2 اسکرینز، ڈبل کام، مائیکروسافٹ نے نیا موبائل سرفیس ڈو2متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک فون، 2 اسکرینز، ڈبل کام، مائیکروسافٹ نے نیا موبائل سرفیس ڈو2متعارف کرادیا
ایک فون، 2 اسکرینز، ڈبل کام، مائیکروسافٹ نے نیا موبائل سرفیس ڈو2متعارف کرادیا

کمپیوٹر سافٹ وئیر اور موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے نیا موبائل فون سرفیس ڈو 2 متعارف کرادیا جس میں 2 اسکرینز موجود ہیں جن سے ڈبل کام کیا جاسکتا ہے۔

آج سے 2 سال قبل مائیکروسافٹ نے سرفیس ڈو کے نام سے ڈبل اسکرین فون متعارف کرایا تھا۔ فون میں ونڈوز کی جگہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا گیا تھا جو گزشتہ برس فروخت کیلئے مارکیٹس میں دستیاب رہا۔ مائیکروسافٹ نے ڈبل اسکرین کا نیا ورژن سرفیس ڈو 2 متعارف کرادیا ہے۔

سابقہ ماڈل کے مقابلے میں نئے ورژن میں متعدد اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ ڈبل اسکرین پر 2 ایپس بیک وقت استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ڈیوائس کا وزن کم رکھنے کیلئے اسے پتلا کردیا گیا۔ 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ کواکوم کا اسنیپ ڈریگن 888 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 8 جی بی ریم اور 4 ہزار 449 ایم اے ایچ بیٹری کے ذریعے فون کو گھنٹوں نان اسٹاپ چلایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ورژن کے مقابلے میں کیمرہ سیٹپ بھی کافی بہتر نظر آتا ہے۔مائیکرو سافٹ نے موبائل سیٹ کی عقبی سمت وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور 2 ایکس ٹیلی فوٹو کیمرے شامل کیے ہیں۔ 

کمپنی نے وائیڈ اینگل کیمرے کو 12 میگا پکسل ، ڈوئل پکسل پی ڈی اے سنسر شپ سے لیس کردیا۔ ٍ12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی موبائل فون کا حصہ بنا دیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر نئے فون میں ایک اسکرین 5.8 جبکہ دوسری 8.3 انچ کا ڈسپلے رکھتی ہے۔

گرافکس کی کارکردگی کے اعتبار سے دونوں اسکرینز کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔ نئے ساؤنڈ سسٹم کے تحت سرفیس ڈو 2 فون اسٹیریو ساؤنڈ فراہم کرتا ہے۔ سرفیس پین مقناطیسی انداز سے منسلک ہوجاتا ہے۔ فون خریدنے کیلئے اس کی ریلیز سے قبل بھی آرڈر کیا جاسکتا ہے۔مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ریلیز کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فون میں ڈیٹا رکھنے کی گنجائش 128 جی بی تک ہوسکتی ہے جس کیلئے 1500ڈالر قیمت رکھی گئی ہے جسے پاکستانی صارفین 2 لاکھ 53 ہزار روپے میں خرید سکیں گے۔ مزید 128 جی بی کیلئے 100ڈالر کا اضافہ کرنا ہوگا۔

سرفیس ڈو 2 فون کے 256 جی بی ویرئینٹ کیلئے فون خریدنے والوں کو 1600 ڈالرز کی قیمت ادا کرنا ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں 2 لاکھ 69 ہزار روپے بنتے ہیں۔ 512 جی بی ویرئینٹ 1800 ڈالرز یا 3 لاکھ سے زائد میں فروخت ہوگا۔ فون کی پری آرڈر بکنگ شروع کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشتری اور زحل کی تسخیر، ناسا کا مائیکروبوٹس کی 3ڈی پرنٹنگ پر غور

Related Posts