پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے ایل او سی پر دہشت گردوں کے لانچ پیڈز تباہ کرنے کے دعوے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کامیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھاکہ غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کا دورہ کرایاگیا، غیر ملکی سفارتکاروں نے اپنی آنکھوں سے بھارتی دعوے کو جھوٹا ثابت ہوتے دیکھا،بھارتی آرمی چیف کے کنٹرول لائن پرمبینہ لانچ پیڈزکے دعوے کومسترد کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بھارتی آرمی چیف کے دہشتگردوں کے کیمپس تباہ کرنے کے دعوے کو غلط ثابت کرنے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی دیگر غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ ایل او سی کے دورے کی دعوت دی تاہم وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے پی فائیوممالک بھارت سے مبینہ لانچ پیڈزکی تفصیل حاصل کرکے ہمیں دیں، پاکستان سفارتی برادری اور صحافیوں کو جورا سیکٹر لیکر گیا،سفارتکاروں نے جورا کے بازار میں تباہ کاریاں بھی دیکھیں، سفارتکاروں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا گیا، علاقے کے 20 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات زندگی مسلسل مخدوش ہیں اور وہاں 80 روز سے کرفیو نافذ ہے جب کہ آج بھی بھارتی قابض فورسز نے 3 کشمیریوں کو شہید کیا ہے،مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیر کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، 80 لاکھ کشمیری دنیا سے کٹ چکے۔

مزید پڑھیں: عالمی میڈیا کا ایل او سی دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان کچھ نہیں چھپاتا۔ملیحہ لودھی

کرتارپور راہداری سے متعلق ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ نے پوری کوشش ہے کہ کرتارپور راہداری کے مسودے پر کل دستخط ہو جائیں،مسودے کی تفصیلات بھی جاری کر دی جائیں گی،کرتار پور راہداری پر 20 ڈالر سروس چارجز کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے، بھارتی سیاستدان کرتار پور منصوبے کا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ پاکستان ایک چین کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، تمام ممالک ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کریں، ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے جہاں امن وخوشحالی چاہتے ہیں۔

Related Posts