طالبان نے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان نے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا
طالبان نے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا

کابل: طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حامد شنواری کی جگہ نصیب خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نصیب خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ کرکٹ کی مکمل سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : داعش نے جلال آباد میں طالبان گاڑیوں پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی

Related Posts