مشہورومعروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے زندگی کی 23بہاریں دیکھ لیں، اپنی سالگرہ کے موقعے پر جنت مرزا نے پر تعیش تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں مبینہ منگیتر عمر بٹ سمیت دیگر قریبی دوست احباب اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے دوران کیک اور غباروں سمیت دیگر رنگ برنگے لوازمات سے تقریب کو پرتعیش بنا دیا۔

جنت مرزا اور عمر بٹ کی بات رواں برس مئی کے دوران پکی ہوئی جس کے بعد سے دونوں مختلف تصاویر میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹارز عمر بٹ اور جنت مرزا نہ صرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی یکساں مقبول ہیں جن کی بات لاکھوں سوشل میڈیا صارفین تک بیک وقت پہنچ جاتی ہے اور خبروں کی زینت بھی بنتی ہے۔

جواں سال جنت مرزا کی سالگرہ رواں برس بڑی دھوم دھام سے منائی گئی جس میں دوست احباب کے علاوہ قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنت مرزا کی 23ویں سالگرہ منانے کیلئے پر تعیش تقریب کا اہتمام ان کے مبینہ منگیتر عمر بٹ نے کیا تھا، تاہم ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مبینہ طور پر جنت مرزا کی سالگرہ 2 مقامات پر منائی گئی۔ دونوں مواقع پر ٹک ٹاک اسٹار کا لباس مختلف نظر آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

آج سے 23 سال قبل 14 ستمبر 1997 کو دنیائے فانی میں قدم رکھنے والی جنت مرزا نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے بے مثال شہرت پائی۔

سالگرہ کی پر تعیش تقریب میں دیگر ٹک ٹاک اسٹارز کو دعوت دینا ضروری نہیں سمجھا گیا جس سے جنت مرزا کے ذہنی رجحان اور طبیعت کا پتہ چلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منال اوراحسن محسن کی شادی کی رنگا رنگ تقریب کی تصویری جھلکیاں