پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوں گے جس کیلئے انہیں امریکی ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عمر شریف کو امریکی ویزہ جاری ہونے کی تصدیق کردی۔
Even happier to inform that visa has been issued just now. Thank u to the team at US Consulate for the support extended https://t.co/nC8RnCSSZa
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 16, 2021
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمر شریف کے اہلِ خانہ کے ویزہ انٹرویوز لے لیے گئے ہیں جس کیلئے ہم امریکی قونصلیٹ کے شکر گزار ہیں۔
امریکی قونصل خانے نے ویزے کے اجراء کیلئے عمر شریف کو موجودگی کی شرط سے استثنیٰ دے دیا جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمر شریف کی صحتیابی کی دعا کی۔
بعد ازاں آج جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ عمر شریف کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے جس پرہم امریکی سفارتخانے کے ممنون ہیں۔
عمر شریف کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور ترین فنکاروں میں ہوتا ہے جن کی شہرت پاکستان اور بھارت سے نکل کر اردو سمجھنے والے ہر ملک تک جا پہنچی اور ان کی کامیڈی اور مزاحیہ اداکاری کو ہر عمر کے مداحوں نے خوب سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی امریکا روانگی کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست ہوگیا