کراچی:ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے چیف کلکٹر ایم سی سی اپریسمنٹ اینڈ فیسیلی ٹیشن ساؤتھ واجد علی اور دیگر سینئر کسٹم حکام کا فیڈریشن ہاؤس میں استقبال کیا ۔
اس دورے کا مقصد کسٹم سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی بات چیت کرنا تھا جو پاکستان کی کاروباری، صنعت اور تجارتی برادری کو درپیش ہیں، دیگر سنیئر افسران میں ڈاکٹر طاہر قریشی، کلکٹر کسٹمز ویسٹ اور فیاض رسول، کلکٹر کسٹمزایسٹ شامل تھے۔
اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے کہا کہ سابقہ فاٹا اور پاٹا کو دی جانے والی رعایتوں کے غلط استعمال کی وجہ سے دیگر صنعت کاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کنٹینر ٹرمینلز کو بہتر طریقے سے ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ تاجروں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف لاکھانی نے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ کسٹم ہاؤس میں کلا سیفیکیشن کمیٹی کے اندر پاکستان کی اعلیٰ تر ین تجارتی تنظیم یعنی ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی نہیں ہے۔ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوینر شبیر منشاء چھرا نے ایف ٹی اے کی تصدیق کے آن لائن عمل کو سراہا اور کسٹم حکام سے درخواست کی کہ وہ کاروباری برادری کی مشاورت سے اصلاحات اور آٹومیشن کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھائیں۔
مزید پڑھیں:ڈالر نے آسمان چھولیا، پاکستانی شہری مزید مقروض، مہنگائی میں بھی اضافہ