وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر نجی دورے پر امریکا روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad Ali Shah leaves for 'private visit' to United States

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ،وزیراعلیٰ سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603سے امریکا روانہ ہوئے۔

مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:ماضی میں ماہی گیری پرکبھی توجہ نہیں دی گئی،محمود مولوی ملک کا اثاثہ ہیں، علی زیدی

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔اس سے قبل جون اور جولائی میں بھی مراد علی شاہ ایک، ایک ہفتے کے لیے نجی دورے پر امریکا جاچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز مزار قائدپر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں امریکا ایک ہفتے کیلئے جارہا ہوں اور واپس آؤں گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی اس سے قبل امریکا روانگی کے بعد مراد علی شاہ کی جانب سے عہدہ چھوڑکر بیرون ملک پناہ لینے کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم انہوں نے واپس آکر تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے امریکا گئے ہیں اور ایک ہفتے میں ان کی واپسی طے ہے۔

Related Posts