ضلع راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 12 ستمبر کو ہوں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ لاکھوں شہری پولنگ کے دوران حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئے تیار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت ضلع راولپنڈی میں کینٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات راولپنڈی چکلالہ کینٹ بورڈ، واہ کینٹ اور مری میں 12 ستمبر کو ہوں گے۔ 77 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے گئے۔ راولپنڈی کینٹ کے مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 730 ہے جس میں خواتین ووٹرز 1 لاکھ 34 ہزار 799 ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز 2 لاکھ 79 ہزار 529 ہیں۔ مردوں کے 133 جبکہ خواتین کے 127 پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے۔
ووٹنگ کیلئے 13 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں۔ مردوں کے 358 پولنگ بوتھ جبکہ خواتین کے 336 پولنگ بوتھ بنا دئیے گئے۔ مجموعی طور پر 694 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔ چکلالہ کینٹ بورڈ میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز 87 ہزار 602 جبکہ خواتین 82 ہزار 498 ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز 1 لاکھ 70 ہزار 100ہیں۔مردوں کے 73 جبکہ خواتین کے 70 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔کل پولنگ اسٹیشنز 143 بنتے ہیں۔ مردوں کے پولنگ بوتھ 210 جبکہ خواتین کے 202 ہیں۔
چکلالہ کینٹ بورڈ میں پولنگ بوتھ کل 412 ہیں۔ واہ کینٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز 1 لاکھ 1 ہزار 550 جبکہ رجسٹرڈ خواتین ووٹرز 94 ہزار 700 ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 250 بنتی ہے۔ مردوں کے 68، خواتین اور مردوں کے مشترکہ 7 جبکہ کل 143 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ مردوں کے 227، خواتین کے 217 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ واہ کینٹ میں کل پولنگ بوتھز کی تعداد 494 بنتی ہے جہاں حقِ رائے دہی استعمال کیا جائیگا۔
ٹیکسلا کینٹ میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 317، خواتین 7 ہزار 605 جبکہ کل رجسٹرڈ ووٹرز 15 ہزار 976 ہیں۔مردو خواتین کے 11، 11 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 22 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ٹیکسلا میں خواتین و حضرات کے 23،23 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن کی کل تعداد 46 بنتی ہے۔ مری میں رجسٹرڈ ووٹرز 1 ہزار 641 بنتے ہیں۔ خواتین ووٹرز 1 ہزار 377 جبکہ کل رجسٹرڈ ووٹرز 3 ہزار 108 بنتے ہیں۔
مری میں خواتین اور مرد حضرات کیلئے مشترکہ 2 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خواتین اور مردوں کیلئے 4، 4 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 894 ہے جن میں سے خواتین 3 لاکھ 20 ہزار 979 جبکہ مجموعی ووٹرز 6 لاکھ 64 ہزار 873 ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں مردوں کے 285، خواتین کے 276 اور مشترکہ 22 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن کی کل تعداد 583 بنتی ہے۔
ضلع راولپنڈی میں مردوں کے 822 جبکہ خواتین کے 782 پولننگ بوتھ ہیں جن کی کل تعداد 1 ہزار 604 بنتی ہے۔ پولنگ 12 ستمبر کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ایک خاتون امیدوار کے انتقال کے باعث وارڈ نمبر 2 کے انتخابات 2 ماہ بعد ہوں گے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مابین کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ جے یو آئی (ف) نے ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان عوام نے مشکلات دیکھ لیں، اب وہ امن چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی