کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال وزیر اعظم عمران خان نے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا، اور اب 2 ستمبر کو اس کی پہلی برسی بھی گزر گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سڑکیں بنا کر صرف ایک ڈرامہ کیا جارہا ہے، کنٹونمنٹ کا الیکشن سامنے آیا تو وہاں سڑکیں بننا شروع ہوگئیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے دعوے کیے لیکن کام نہیں کیا اور اپنا ایڈمنسٹریٹر لگا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 25 ملی میٹر کی بارش میں ڈی ایچ اے ڈوب گیا، بارش نے سب کا پول کھول دیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے صرف اعلان ہی اعلان کیے گئے کام کچھ نہیں ہوا۔
شہر میں پانی کی کمی کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، فرخ حبیب