راولپنڈی: پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کے موقعے پر علی ظفر کا گایا ہوا نیا گیت یو ٹیوب پر ریلیز کردیا، جس میں وطن پر مر مٹنے کیلئے جوش و جذبے اور عزم و ہمت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر پاک فضائیہ نے علی ظفر کا نیا گیت ریلیز کردیا ہے جس کی ویڈیو 5 منٹ 26 سیکنڈ پر محیط ہے۔ مختصر ویڈیو میں ائیر فورس کے اڑتے جہازوں نے عوام میں وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ کے ہیروز کی یاد میں ریلیز کیا گیا گیت میں اڑا، مشہورو معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے جس کا مقصد مسلح افواج کے جوش و جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
To commemorate the victory of 1965 War, PAF is releasing a song titled "Mein Ura" sung by renowned singer Ali Zafar. The song is meant to pay homage to the courage and gallantry of Armed Forces.
Brace for the Impact!!!https://t.co/KPRzncuRK5#PAFSong#MeinUra#AliZafar pic.twitter.com/H53Ylz81vP— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 5, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ کے ہیروز کی یاد میں ریلیز کیا گیا گیت میں اڑا، مشہورو معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے جس کا مقصد مسلح افواج کے جوش و جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
علی ظفر کا گایا ہوا گیت یوٹیوب پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ مشہورومعروف گلوکار کی طرف سے پیش کیے جانے والے گیت کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔میں اڑا نامی گیت کو صارفین نے پسندیدگی کی سند بھی عطا کی۔
آج دوپہر کے وقت ریلیز کیے گئے گیت کو صرف 30 منٹ میں یو ٹیوب کے ہزاروں افراد نے دیکھ لیا جن میں سے 1000 سے زائد افراد نے گیت پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ گیت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر، پاکستانی نوجوان کا منفرد ریکارڈ