بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے
بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس 13 کے فاتح اور 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس پر بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تاہم وہ دل کے مرض سے جانبر نہ ہوسکے۔سدھارتھ شکلا کو بھارت کی نوجوان نسل کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اپنی دو بہنوں اور والدہ کے ساتھ بھارت میں رہائش پذیر تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس 13 میں فتح کو سدھارتھ شکلا کا اہم کارنامہ سمجھا جاتا ہے جسے ان کے مداح شدت سے یاد کر رہے ہیں۔

بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا نے 12 دسمبر 1980 کے روز بھارت کے معروف ساحلی شہر ممبئی میں آنکھ کھولی۔ انہیں بالیکا ودھو، دل سے دل تک، بگ باس، خطروں کے کھلاڑی اور جھلک دکھلا جا 6 نامی شوز میں بے حد پسند کیا گیا۔

ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں سدھارتھ شکلا نے بھارتی فنکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون جیسے صفِ اول کے بالی ووڈ فنکاروں کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، انہیں کچھ عرصہ قبل ہی صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر دردانہ بٹ کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران خالد ملک نے کہا کہ دردرانہ بٹ آپا آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

مزید پڑھیں: سینئر اداکارہ دردانہ بٹ83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Related Posts