آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں، فواد چوہدری
آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں۔ حکومت انتخابی اصلاحا ت پر کام کر رہی ہے، اپوزیشن معاملہ پر سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن تجاویز دے گی تو خیر مقدم کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کا حجم 450 ارب سے کم ہو کر 150 ارب روپے رہ گیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 688 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوتو وہ جلد جیل میں ہونگے، ماضی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا ، آرٹیکل 190کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں/

منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ کو دیتے ہوئے کہاکہ دعاگو ہیں کہ افغانستان میں امن و استحکام کا سورج جلد طلوع ہو۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کا حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان عوام کی ہرممکن معاونت کیلئے پرعزم ہیں،افغان عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ امید ہے افغان عوام کی 40سالہ دکھوں کی داستان جلد ختم ہو گی۔ پی آئی اے واحد ایئر لائن ہے جس نے مزار شریف میں امدادی سامان پہنچایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ غیرملکیوں کے انخلاء میں زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جائے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ تمام خواہشمند پاکستانی خاندانوں کو کابل اور گردونواح سے نکال لیا گیا ہے، اب تک 10 ہزار 302 غیر ملکی شہریوں کے افغانستان سے انخلاء میں معاونت کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان سے عالمی تنظیموں کے اہلکاروں کے انخلاء میں پاکستان کی معاونت کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، چمن بارڈر پر معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت نیچے لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بحث ایک بنیادی بحث ہے، اگر انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہ ہوں تو ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں ہو سکتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات آگے بڑھائیں، بدقسمتی سے ہمارے اپوزیشن کے لوگوں کو ہر صورت مخالفت ہی کرنی ہے اور اگر شیطان سے اتحاد کرنا پڑا تو وہ بھی کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی حکومت سے متعلق شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے، نیئر حسین بخاری

Related Posts