پی ایس ایکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے سے 47ہزار419 پر بند
پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے سے 47ہزار419 پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اگست کے مہینے کے آخری روز کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 419 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مہینے کے آخری روز بازار حصص میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب روپے سے زیادہ تھی، جبکہ مارکیٹ کا کل حجم 18 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 290 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

کے ایس اے 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز سے مثبت دائرہ میں رہا اور ایک وقت میں انڈیکس 47 ہزار 596 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا تھا۔ تاہم دوپہر کے بعد دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ کی سطح 47 ہزار 349 پوائنٹس پر پہنچ گیا، اس طرح دن کا اختتام 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

دیگر انڈیکس میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 206 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 77 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای آل شیئرز 72 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 524 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، ان میں سے 248 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 244 میں نقصان ریکارڈ کیا گیا جبکہ 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts