لاہور :ینگ ڈاکٹرز کالاہور کی برکت مارکیٹ میں نیلم ہال کے قریب امتحانی مرکز کے باہر قومی لائسنسنگ امتحان کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا،پولیس نے مظاہرین پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔
احتجاج میں مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرزنے بھی شرکت کی تاہم پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کالی مرچ کا اسپرے استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف آج دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگرینگ ڈاکٹرز کو احتجاج کرنے سے روکا گیا تو آؤٹ ڈور اور ان ڈور سروس بند کردیں گے۔
سرکاری اسپتالوں میں پنجاب پولیس کے افسران اوراہلکاروں کا علاج نہیں کرینگے، آئی جی آفس کابھی گھیراؤ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کورونا مزید 69 زندگیاں نگل گیا، 3909 شہری وباء سے متاثر