کراچی: مینار پاکستان واقعے پر اداکارہ میرا نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔
واضح رہے کہ ملک میں مینار پاکستان واقعے پر جہاں فنکاروں کے مذمتی پیغامات سامنے آرہے ہیں، وہیں میرا جی نے اس معاملے پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔
اداکارہ میرا کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے، جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی کہہ رہی ہیں ”لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں“۔
میرا کی جانب سے وائرل کی گئی ویڈیو پر لوگ مختلف تبصرے کررہے ہیں، کہ اداکارہ میرا بہت چالاک ہیں جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتی ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کو 400 افراد کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہراسانی کے بڑھتے واقعات،اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کو ہتھیار ساتھ رکھنے کا مشورہ