پاک فوج کے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹوزرداری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں چار جلسے کرے گی
پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں چار جلسے کرے گی

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پردہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں۔بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے، شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجگور میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی

بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔