لاہور:مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ کسی کو مینار پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی تھی،خدا کسی کو ایسی شہرت نہ دے جس سے مستقبل تباہ ہو جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میرے ساتھ موجود ٹیم نے بچانے کی کوشش کی تھی لیکن ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ پولیس واقعہ کے ڈھائی گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ میری تو خداکی ذات سے دعا ہے کہ وہ کسی کو بھی ایسی شہرت نہ دے جس سے اس کا مستقبل ہی تباہ ہو جائے۔
مزید پڑھیں:عائشہ اکرم واقعہ میں تضادات، سوشل میڈیا صارفین کا اقرار الحسن کوگرفتارکرنے کا مطالبہ