کراچی:امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ انہیں وکیل کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ پر حملے کا پتا چلا،پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر ہمارا عافیہ سے تعلق ختم کرادیاہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ حکومت میں عافیہ سے بات ہوتی تھی۔ خط ملتے تھے۔ اب قونصلیٹ نے عافیہ کے خط دینا بند کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی جیل میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ، ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کردی