سندھ حکومت کا صوبے بھر میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court bars cantonment boards from sealing private schools

کراچی: سندھ حکومت نے اپنے فیصلے پر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیتے ہوئے تعلیمی ادارے 30 اگست کو نہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

سںدھ حکومت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکومت کے ایما پر محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سکولز 30 اگست سے نہیں کھلیں گے، اسکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،

واضح رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کی چوتھی لہر بالخصوص ڈیلٹا قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 26 جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعدازاں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سندھ میں یکم اگست سے 8 اگست تک سخت لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا تاہم اس میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سکولوں کو کھولنے کے لیے 20 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور 7 یا 8 محرم کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا۔ بعد ازاں 17 اگست کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے 23 اگست سے صوبے میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ہفتے میں والدین، اساتذہ، سٹاف ویکسین لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 3842 نئے کورونا کیسز رپورٹ، مزید 75 افراد جاں کی بازی ہار گئے

Related Posts