اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے شہریوں کے متاثر ہونے اور اموات کا سلسلہ جاری، ملک میں مزید 72 شہریوں زندگیوں سے محروم اور 3669 نئے شکار ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید72 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ موذی وباء نے 3669 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Statistics 16 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 53,644
Positive Cases: 3669
Positivity % : 6.8%
Deaths : 72— NCOC (@OfficialNcoc) August 16, 2021
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 72 نئی اموات کے اضافے کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 24ہزار478 ہو گئی ہے ،پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کا مثبت تناسب 6اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار644 ٹیسٹ کروانے کے بعد 3ہزار669 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 88ہزار588 ہے جن میں 4ہزار787 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت کی کوششوں نے کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران صنعت کو زندہ رکھا، یو بی جی