اضافے کی سمری مسترد، حکومت کا پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اضافے کی سمری مسترد، حکومت کا پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
اضافے کی سمری مسترد، حکومت کا پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمٹ میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا جبکہ یہ قیمتیں اگلے 15 دن کیلئے ہوں گی۔

مزید پڑھیں: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں 2018 سے دگنی ہوگئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

Related Posts