کراچی:ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ایئر لائنز بیرون ممالک سفر کے لئے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے رابطے کرکے ایم او یوز کررہی ہیں۔
جس کے تحت مختلف لیبارٹریاں پاکستان کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو فوری پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کررہی ہیں۔
اب متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے سفر پر پابندی ہٹا دی گئی ہے اور یو اے ای جانے والے مسافر بھی اب ایئر پورٹس پر دستیاب پی سی آر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
جبکہ دوسری جانب قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات واپسی کے منتظر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب پروازیں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی آپریشن کا فیصلہ