آنجہانی گلوکارہ کی برسی، نازیہ حسن کو ان کے شوہر نے زہر دیا تھا۔زوہیب حسن کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنجہانی گلوکارہ کی برسی، نازیہ حسن کو ان کے شوہر نے زہر دیا تھا۔زوہیب حسن کا الزام
آنجہانی گلوکارہ کی برسی، نازیہ حسن کو ان کے شوہر نے زہر دیا تھا۔زوہیب حسن کا الزام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ماضی کی مشہورومعروف گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 21 برس مکمل ہو گئے، ان کے بھائی زوہیب حسن نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو زہر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نازیہ حسن نے 90ء کی دہائی میں بے شمار مشہور گیت گائے اور پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ کہلائیں۔ زوہیب حسن کو اکثر گیتوں میں بہن کے ہمراہ گنگناتے ہوئے آج بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ میری بہن نازیہ حسن طبعی موت نہیں مریں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ آنجہانی گلوکارہ کو ان کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا۔ نازیہ حسن نے زہر دینے کا خود اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتایا۔

معروف گلوکار زوہیب حسن نے کہا کہ ظلم و ستم سے تنگ آ کر اپنی موت سے قبل نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو برطاینہ میں قیدی بنا کر حبسِ بے جا میں رکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ میں زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

آنجہانی گلوکارہ کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے دعویٰ کیا کہ میری نازیہ حسن سے طلاق نہیں ہوئی تھی۔ نازیہ حسن کے اہلِ خانہ نے طلاق کا جھوٹا سرٹیفکیٹ بنوایا جبکہ زوہیب حسن بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

اشتیاق بیگ نے کہا کہ میں نازیہ حسن سے آج بھی محبت کرتا ہوں، اس لیے میں نے ان کے انتقال کے بعد دوسری شادی نہیں کی۔ آج نازیہ حسن کی 21ویں برسی کے موقعے پر ان کے تمام مداح سوگوار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Related Posts