کراچی:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ ایف آئی اے نے مجھے، نفیسہ شاہ اور دیگر کئی رہنماؤں کو 13 اگست کو بلایا ہے، ہمیں کہا گیا ہے حاضر ہوں، نہیں تو کارروائی کی جائے گی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ محمد سہیل ساجد نامی شخص کی درخواست پر یہ سب کچھ ہورہا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ مقصود الرحمان کی تقریر پر یہ سب ہو رہا ہے، تقریر کی ہم سب نے مذمت کی۔
مجھے جیسے ہی کلپ ملا، 18جولائی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مقصود الرحمان نے شوکاز کا جواب 19 کو دیا، 22 کو ان کی رکنیت ختم کی گئی۔
ایک دو دن بعد سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا، آئی جی سندھ کو ان کی گرفتاری کے احکامات دیئے۔ سعید غنی نے کہا کہ مطلوبہ شخص عدالت میں پیش ہوا، عدالت کا اور اس کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ کارکنوں کو اسلام آباد بلایا گیا، میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے رابطہ کیا، کسی سے تفتیش کرنی ہے تو کراچی میں کرلیں، جو شخص گرفتار ہے اس کی آڑ میں پتا نہیں کتنوں کو بلایا ہے۔
مزید پڑھیں: لاڑکانہ، بچہ کتے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگا کر جاں بحق، خرم شیرزمان کی مذمت