محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور19 اگست کو ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور ہ19 اگست کو ہوگا
محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور ہ19 اگست کو ہوگا

کراچی،کوئٹہ:محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے،یکم محرم منگل 10 اگست اور یوم عاشور جمعرات 19 اگست کو ہوگا۔محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد اسلامی سال 1443 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

مقدس اسلامی ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور یوم عاشور اگلی جمعرات 19 اگست 2021 کو ہوگا۔محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے،محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی شرعی رویت کا اعلان کیا۔کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ محرم کا پہلا دن اسلامی کیلنڈر کے مطابق ہجری سال 1443 کا پہلا دن 10 اگست منگل ہے، اور یوم عاشور 19 اگست جمعرات کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں ٹریول ایجنٹس نے عمرے کی بکنگ شروع کردی

Related Posts