پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown extended in Punjab till May 30

لاہور :حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ سے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے مذہبی اور ثقافتی سمیت تمام اندرونی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پنجاب میں تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ شادی کی تقریبات میں 300 مہمانوں کو ایس او پیز کے تحت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن ختم، کاروباربحال، 31 اگست تک پابندیاں برقرار

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 10 لاکھ 71 ہزار 620 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 23 ہزار 918 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ 1 ہزار 934ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔

دوسری جانب این سی اوسی اورحکومت سندھ کے مشترکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے،سندھ بھرمیں 31 اگست تک کورونا ایس اوپیز کے تحت بعض پابندیاں برقراررہیں گی۔

Related Posts