ثانوی تعلیمی بورڈکراچی اوراعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی میں انٹر کے ملتوی پرچوں اور میٹرک کے پریکٹیکل کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈان کے باعث انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے ملتوی ہونے والے پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق 10اگست کو باٹنی، 11اگست کو زولوجی اور 12اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 31جولائی کے ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز منگل 10اگست کو، 2 اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز بدھ 11اگست کو، 3اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعرات 12اگست جبکہ 4اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعہ 13اگست کو سابقہ شیڈول کے تحت انہی امتحانی مراکز پرلیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن ختم، کاروباربحال، 31 اگست تک پابندیاں برقرار